Audible Vision بولنے والا چشمہ

بصارت کی خرابیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کے لئے ، OrCam MyEye 2 ایک نعمت ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے”بات چیت کرنے والا چشمہ/عینک” کے طور پر پہچانا جاتا ہے ، مصنوعی ذہانت والا یہ آلہ کسی بھی چشمے/عینک کے فریم سے منسلک ہوجاتا ہے اور چہرے اور کرنسی کی شناخت کرسکتا ہے یا بار کوڈز سے متن اور معلومات کو بلند آواز سے پڑھ سکتا ہے۔ اس زبردست صلاحیت کو اس طرح کے چھوٹے آلے میں فٹ کرنا “ہاتھی کو ایک چھوٹی سی ڈبی میں بند کرنے کے مترادف ہے۔” یہ آلہ ان لوگوں کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے جن کو پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ ایک نئی بصارت، جو جلد منظرعام پر آنے والا ہے ۔ یہ آلہ صارفین کو اس سے بھی زیادہ سہولیات دے گا ، جیسے کسی اخبار کی سرخیاں ، یا مینو کے صرف بھوک ابھارنے والے حصے کو ہی پڑھے۔ یہ ٹیکنالوجی کی انسانیت کے لیے ایک بہت اہم خدمت ثابت ہو گی۔

1 thought on “Audible Vision بولنے والا چشمہ”

Leave a Comment

Scroll to Top