مسلمان لڑکوں کے ناموں کے معنی اردو میں۔ مسلم نام کا مطلب سب سے زیادہ ٹرینڈنگ اور وائرل ناموں کے ساتھ۔ بچوں کے منفرد اور مقبول اسلامی نام تلاش کریں اور آپ یہاں لڑکوں کے ناموں کے معنی اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ آن لائن اردو میں نام کے معنی تلاش کریں۔ یہاں آپ اپنے بچے کے لیے بہترین اسلامی نام اور مسلم نام تلاش کر سکتے ہیں۔ اردو میں مسلم لڑکوں کے منفرد نام۔ بہترین اور جدید اسلامی نام معلوم کریں۔
عامر: آباد کرنے والا |
عالم: آدمی سیکھ رہا ہے، عقلمند |
اشتیاق: آرزو، تمنا، دلچسپی۔ (شوق سے ماخوذ) |
ایسار: آسانی، سہولت |
ابکر: آگے بڑھنے والا، (اسم تفضیل) |
ادیب: ادب سکھانے والا، علم ادب کا ماہر، اعلیٰ اخلاق کا حامل |
عامد: ارادہ کرنے والا، کوشش کرنے والا |
آخون: اُستاد، معلم |
ارتسام: اطاعت کرنا، نقش اتارنا |
اسلام: اطاعت و فرمانبرداری، خود سپردگی |
اذعان: اطاعت، تسلیم |
اعلام: اطلاع، ابلاغ، نشر واشاعت |
اقتصار: اکتفاء |
الطاف: اللہ کی توفیق اور اس کی حفاظت، انسان کی مہربانی، شفقت و کرم، خوش مزاجی، نرمی، نزاکت۔ (لُطف کی جمع) |
آمن: امن سے رہنے والا، بے خوف، مطمئن |
اقساط: انصاف کرنا |
اثیر: اونچا، بلند و بالا، تلوار کی چمک، قابل ترجیح |
عاہد: ایفائے عہد کرنے والا، وعدہ کا پکا، نبھانے والا |
استباق: ایک دوسرے سے آگے بڑھنا |
ارقم: بدری صحابی ودیگر کئی صحابہ کا نام |
اعظم: بزرگ تر، شان و شوکت والا، بڑائی اور اہمیت والا۔ (اسم تفضیل) |
امجد: بزرگ تر، مقدس ترین، عظیم ترین۔ (اسم تفضیل) |
آفندی: بزرگ،محترم،نیک |
افتخار: بزرگی، فخر کرنا، اظہار عز و شان |
عائن: بڑا بادشاہ |
اعلیٰ: بلند مرتبہ،بہت اونچا |
علی: بلند، اونچا |
عمار: بنانے والا |
اعتماد: بھروسہ |
افضل: بہت با کمال، بہتر۔ (اسم تفضیل) |
اواب: بہت رجوع کرنے والا، بہت توبہ کرنے والا |
انور: بہت روشن، واضح تر، حسین و خوش رنگ، بہت گورا، کِھلے ہو ئے رنگ کا |
اجود: بہت سخی، (اسم تفضیل) |
اکرم: بہت کرم کرنے والا، زیادہ معزز۔ (اسم تفضیل) |
انبعاث: بیداری، روانگی |
انتباہ: بیداری، ہوشیاری، با خبری |
آزاد: بے فکر، بے غم، بے نیاز، بے باک، نڈر، حریت پسند |
احصان: پاک دامنی، محفوظ کرنا |
اطہر: پاکیزہ۔ (اسم تفضیل) |
آب باز: پانی میں تیرنے والا |
اتقان: پختگی، مہارت، خوبی، بے عیبی |
عابدین: پَرِستار |
ارتضاء: پسند کرنا، منتخب کرنا |
انتخاب: پسند کرنا، منتخب کرنا، پسند |
اختیار: پسند، مرضی، رضا |
استحسان: پسندیدگی |
اعتصام: پناہ لینا، تھامنا |
امان: پناہ، حفاظت، مطمئن ہونا |
امتداد: پھیلاؤ، ترقی، وسعت، اضافہ |
اکمال: پورا کرنا |
اتباع: پیروی |
اوسط: تابعی کا نام، بمعنی درمیان ومعتدل |
احنف: تابعی کا نام۔ بمعنی استقامت کی طرف مائل ہونے والا |
انعام: تحفہ، بخشش |
ایثار: ترجیح، قربانی |
اقرار: تسلیم کرنا، ماننا، اعتراف، بیان |
افراثیم: تفسیری روایت کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے صاحبزادے کانام، بعض کتب میں افرائیم لکھا ہے |
انتظار: توقع، توقف، انتظار |
عاجف: تیز ہوا |
عافسر: تیزی سے کام کرنے والا، تیز عمل کرنے والا |
ابراد: ٹھنڈے وقت میں داخل ہونا |
اصغر: چهوٹا، (اسم تفضیل) |
ادراک: حصول، بلوغ، علم و فہم، عقل |
اکتساب: حصول، کمائی، تصرف، کوشش |
آصف: حضرت سلیمان علیہ السلام کے وزیر کا نام (آصف بن برخیا)، وزیر |
آمر: حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا نام |
امین: حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا نام |
امتثال: حکم کی تعمیل، فرمانبرداری |
احتشام: حیا، وقار، ندامت، تمیز، وضع داری، رکھ رکھاؤ |
آمین: خدا کرے ایسا ہی ہو |
انفاق: خرچ کرنا |
اخلاص: خلوص، محبت، کھوٹ اور آمیزش سے پاک کرنا، اس مکھن کو بھی کہتے ہیں جو تلچھٹ سے جدا کر لیا جائے |
ابتہال: خوب انکساری سے دعا مانگنا |
انظر: خوب دھیان رکھنے والا، (اسم تفضیل) |
ارشق: خوبصورت اور اچھے قد والا، (اسم تفضیل) |
عیث: خوشی |
استبشار: خوشی، خوشی کا احساس، خوش خبری |
اندراج: دخول، شمول |
اصلاح: درستگی، تصحیح |
عاہن: درویش صفت، اچھی عادات کا حامل، نیک صفات کا حامل |
عالمگیر: دنیا کا فاتح |
امانت: دیانت داری، راست بازی |
اسرار: راز، بھید، اصل، ہر شے کی حقیقت، اس کا مغز، ہر شے کا اعلی و افضل حصہ۔ (سِرّ کی جمع) |
ارضاء: راضی کرنا، خوش کرنا |
عائق: رکاوٹ |
اسفار: روشن ہونا |
اطيب: زياده اچھا، زیادہ خوشگوار، (اسم تفضیل) |
اطهر: زياده پاكيزه، (اسم تفضیل) |
ایسر: زیادہ آسان وسہل، (اسم تفضیل) |
ارحم: زیادہ رحم کرنے والا، (اسم تفضیل) |
اسجع: زیادہ سیدھا چلنے والا، (اسم تفضیل) |
اکبر: سب سے بڑا۔ (اسم تفضیل) |
احمرار: سرخ ہونا |
احور: سفید |
عائش: سُکھی،عیش و آرام سے زندگی گزارنے والا |
آفتاب: سورج |
اشتراک: شرکت |
آلف: شفقت |
ابتسام: شگفتگی، مسکراہٹ |
عائث: شیر |
عابس: شیر |
اصباح: صبح کا اول وقت، صبح کی روشنی |
اشرف: صحابی کا نام، بزرگ ترین، بلند مرتبہ۔ (اسم تفضیل)، اشرف نام کے بزرگوں میں نیشاپور کے قاضی کے علاوہ بر صغیر کے صاحب التصانیف الکثیرۃ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ بھی ہیں |
احمر: صحابی کا نام، سرخ، لال، سونا، زعفران۔ (اسم تفضیل) |
عاہن: عاجز |
انکسار: عاجزی،عجز، تخفیف۔ |
اخلاق: عادات و اطوار۔ (خُلُق کی جمع) |
علامہ: عالم،دانا |
عدیل: عدل پسند، منصف |
اعتزاز: عزت حاصل کرنا، سر بلند ہونا |
احترام: عزت۔ (حرمت سے ماخوذ) |
اکرام: عطاء، بزرگی، احترام، مہمان کی خاطر مدارات |
آہل ۔ آحل: عظیم بادشاہ ، عظیم لیڈر ، شہنشاہ |
اریب: عقل مند، ہوشیار و ماہر |
عامل: عمل کرنے والا |
اشفاق: عنایات ، ہمدردیاں و مہربانیاں |
آکف: عنایت کی گئی، منسلک |
عائد: عود کر آنے والا، دوبارہ مُبتلا ہو جانا، پلٹ کر آجانا |
عباد: غلام، بندہ |
عافین: غلطیاں معاف کرنے والا، رحیم |
امتیاز: فرق، تمیز، ترجیحی سلوک |
التماس: فرمائش، درخواست، طلب |
عابد: فرمانبردار |
عائز: فقیر |
اتصاف: قابل تعریف ہونا |
اقتدار: قادر وغالب ہونا |
امکان: قدرت، قابو |
اقتراب: قریب ہونا |
احمس: قوی، (اسم تفضیل) |
عاکی: قیام کرنے والا، ٹھہرنے والا، مقيم |
اسامہ: کئی صحابہ کا نام، شیر یعنی بہادر |
اسد: کئی صحابہ کرام کا نام، شیر، یہ بہادری سے کنایہ ہے، اس لئے بہادر شخص کو بھی اسد (شیر) کہا جاتا ہے |
اکمل: کامل، مکمل۔ (اسم تفضیل) |
افلاح: کامیاب ہونا |
اقبال: کامیابی، خوش نصیبی، متوجہ ہونا، آمد، سازگارئ وقت و زمانہ۔ (اِدبار کی ضد) |
انتصار: کامیابی، فتح، جیت |
انبساط: کشادگی |
انشراح: کشادگی، خوشی، وضوح |
آفاق: کنارہ، آسمان کا کنارہ جو زمین سے ملا ہوا محسوس ہوتا ہے، دائرہ، دائرۂ معلومات۔ (اُفُق کی جمع) |
انکشاف: کھلنا، ظہور |
اظہار: کھولنا، ظاہر کرنا، واضح کرنا |
آبنوس: گہرا سیاہ رنگ، آبنوس |
عالیان: لمبا اور صحت مند |
آغا: مالک، سردار، آقا، مخدوم |
اَنِیس: مانوس، انسیت والا |
انضمام: متصل ہونا، مل جانا، شمولیت، اشتراکیت، الحاق، وابستگی |
عاجز: مجبور |
آنس: محبت کرنے والا، انس رکھنے والا |
امداد: مدد، حمایت |
اعزاز: مرتبہ، انعام، اکرام کرنا۔ (عزت سے ماخوذ) |
ابراہیم: مشہور اولوالعزم نبی اور آپ ﷺ کے جد امجد کا نام |
اویس: مشہور تابعی حضرت اویس قرنی(رحمہ اللہ)کانام۔ |
استحکام: مضبوطی |
عافی: معاف کرنے والا، درگزر كرنے والا، غلطی بخشنے والا |
اعجاز: معجز نمائی، انتہائی فصاحت و بلاغت |
ارفق: مفید، فائدہ مند |
اسباغ: مکمل کرنا |
انتساب: منسوب کرنا، بیانِ نسب، شمولیت، داخلہ |
عادل: منصفانہ، عادل |
انظار: مہلت دینا |
اسحاق: نبی کا نام، (حضرت ابراہیم علیہ السلام کےصاحبزادے) |
اسماعیل: نبی کا نام، (حضرت ابراہیم علیہ السلام کےصاحبزادے) |
احمد: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بمعنی بہت زیادہ قابل تعریف |
اثمار: نتیجہ خیز ہونا، بار آور ہونا |
محافظ: نگراں |
احسن: نہایت اچھا۔ (اسم تفضیل) |
اجمل: نہایت حسین۔ (اسم تفضیل) |
اظہر: نہایت روشن، واضح۔ (اسم تفضیل) |
اذکیٰ: نہایت عقلمند، (اسم تفضیل) |
اسعاد: نیک بخت بنانا |
ابرار: نیک، اچھا، صالح، فرمانبردار، اطاعت گزار، نیکوکاروں کی جماعت۔ (بَرّ کی جمع) |
آغر: نیک،شریف |
احسان: نیکی، اچھا سلوک، بھلائی |
ارشد: ہدایت یافتہ۔ (اسم تفضیل) |
ارشاد: ہدایت، حکم، رہنمائی، تعلیم، مشورہ، وعظ و نصیحت |
آید: واپس دینا، بحال کرنا |
اختر: وہ چھوٹے چھوٹے نقطے جو شب میں آسمان پر چمکتے نظر آتے ہیں، ستارہ یا سیارہ |
اذکار: یاد دلانا |
+ There are no comments
Add yours