Supplication for uncountable divine reward

This supplication is for uncountable divine reward as Umm Al-Mu’minin Hazrat Jawariya says that once the Holy Prophet (PBUH) went to her for early morning prayers and she was sitting on the prayer mat. I am sitting on the prayer mat. He said, “Are you still sitting like that?” I said: Yes. He said: I have said the above four words three times after leaving you. If they are weighed against all your dhikr today, then those words will be heavier. (Muslim: 2726)

میزان میں بھاری کلمات

اُمّ المؤمنین حضرت جُویریہ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریم ﷺ  اُن کے پاس سے صبح سویرے نماز کیلئے تشریف لے گئے اور وہ مُصلّے پر بیٹھی ہوئی تھیں ،پھر سورج کے نکلنے اور روشن ہوجانے کے بعد تشریف لائے تو دیکھا کہ میں ابھی تک مُصلّےپر بیٹھی ہوئی ہوں،آپ ﷺ نے فرمایا تم ابھی تک اُسی طرح بیٹھی ہوئی ہو؟ میں نے کہا : جی ہاں!آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا:میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد (مذکورہ بالا)چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں اگر اُن کو تمہارے آج کے تمام اَذکار کے مقابلے میں وزن کیا جائے تو وہ کلمات بھاری ہوجائیں گے۔(مسلم:2726) 

سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ

Translation: Glory be to God and all praise is due to Him, equal to the number of His creatures, equal to the pleasure of His being, equal to the weight of His Throne, and equal to the ink of His words (attributes).

ترجمہ: پاک ہے اللہ کی ذات اور اُسی کیلئے ساری تعریف ہے،اُس کی مخلوق کی تعداد کے برابر،اُس کی ذات کی خوشنودی کے برابر،اُس کے عرش کے وزن کے برابر،اور اُس کےکلمات ( صفات) کی سیاہی کے برابر۔

Leave a Comment

Scroll to Top